وفاق میں عدم اعتماد آچکی جلد حکمت عملی فائنل کرنی ہوگی: ترین گروپ
لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس عون چوہدری کی رہائشگاہ میں ہوا جس میں اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے... وفاق میں عدم اعتماد آچکی جلد حکمت عملی فائنل کرنی ہوگی: ترین گروپ

لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس عون چوہدری کی رہائشگاہ میں ہوا جس میں اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے ارکان نے جہانگیر ترین سے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے رہنمائی مانگ لی، جہانگیر  ترین وڈیو لنک کے ذریعےاجلاس میں شریک ہوئے، جہانگیر ترین کو پنجاب اور وفاق کی سیاسی صورتحال پر  بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکاء کو رکن پنجاب اسمبلی اور گزشتہ روز ترین گروپ میں شامل ہونے والے عبدالعلیم خان کی اسلام آباد میں حکومتی شخصیات سےملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مؤقف اپنایا گیا کہ وفاق میں تحریک عدم اعتماد آچکی ہے جلدگروپ کی حکمت عملی کوفائنل کرناہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے ارکان کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد دوبارہ مشاورت ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز علیم خان گروپ نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور اس گروپ کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس پنجاب اسمبلی کے 65 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور یہ گروپ پنجاب کی طرز حکمرانی کیخلاف ہیں۔

alphanew