تحریک عدم اعتماد اپوزیشن نہیں عالمی طاقتیں لا رہی ہیں، شہباز گل کا دعویٰ
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے تحریک عدم اعتماد کو عالمی اسپانسر منصوبہ قرار دے دیا۔ ملک... تحریک عدم اعتماد اپوزیشن نہیں عالمی طاقتیں لا رہی ہیں، شہباز گل کا دعویٰ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے تحریک عدم اعتماد کو عالمی اسپانسر منصوبہ قرار دے دیا۔

ملک کی سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی آ رہی ہے اور اب اپوزیشن کے ساتھ ساتھ کپتان کے دو پرانے کھلاڑی جہانگیر ترین اور علیم خان بھی عدم اعتماد کے میچ میں اہم جوڑی بن کر سامنے آ گئے ہیں۔

اپوزیشن نے بھی ایک بار پھر 48 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ہے۔

ایسے میں اب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے تحریک عدم اعتماد کو عالمی اسپانسر منصوبہ قرار دیا ہے۔

پنی ٹوئٹ میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ عدم اعتماد انٹرنیشنلی اسپانسرڈ پلان ہے، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن نہیں بلکہ عالمی طاقتیں لا رہی ہیں اور اپوزیشن تو صرف کرائے کے بروکر ہیں۔

alphanew