گواسکر نے مرلی دھرن کو شین وارن سے بہتر اسپنر قرار دیدیا
بھارت کے سابق کپتان اور  لیجنڈ اوپننگ بیٹر سنیل گواسکر  نے سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کو حال ہی میں انتقال کرنے والے آسٹریلوی... گواسکر نے مرلی دھرن کو شین وارن سے بہتر اسپنر قرار دیدیا

بھارت کے سابق کپتان اور  لیجنڈ اوپننگ بیٹر سنیل گواسکر  نے سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کو حال ہی میں انتقال کرنے والے آسٹریلوی لیجنڈ اسپنر شین وارن سے بہتر اسپنر قرار دیدیا۔

ایک انٹرویو کے دوران کرکٹ پنڈت سنیل گواسکر سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ شین وارن کو کرکٹ کی تاریخ کا بہترین اسپنر سمجھتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ سری لنکن اسپنر متھیا مرلی دھرن اور بھارتی اسپنرز شین وارن سے بہتر بولر تھے۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ شین وارن کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں، وہ کوئی خاص اچھا نہیں ہے، انہوں نے بھارت میں صرف ایک بار  5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ شین وارن بھارت کے خلاف ریکارڈ اچھا نہیں ہے کیونکہ بھارتی بلے باز اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں اس لیے میں یہ نہیں سمجھتا کہ انہیں کرکٹ کا عظیم بولر کہوں۔

سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ مرلی دھرن کا بھارت کے خلاف ریکارڈ بہت اچھا ہے اس لیے میں اپنی کتاب میں انہیں شین وارن پر زیادہ فوقیت دوں گا۔

یاد رہے کہ 708 وکٹیں حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے لیجنڈ اسپنر شین وارن کو وزڈن کی جانب سے 20 ویں صدی کے 5 بڑے کرکٹرز میں شمار کیا گیا ہے۔

alphanew