رمشا سے شادی کی افواہوں کے بعد خاتون گھر میں سلامی دیکر گئیں: عفان وحید
اداکار عفان وحید نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ شادی ہونے سے متعلق چہ مگوئیوں کے حوالے سے... رمشا سے شادی کی افواہوں کے بعد خاتون گھر میں سلامی دیکر گئیں: عفان وحید

اداکار عفان وحید نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ شادی ہونے سے متعلق چہ مگوئیوں کے حوالے سے بات کی ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے میں عفان وحید کے نام کے ساتھ تین اداکاراؤں کا نام جوڑا جاچکا ہے جن میں آغاز میں حرا مانی پھر رمشا خان اور در فشاں شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران گفتگو میں عفان وحید نے اس حوالے سے کہا کہ کچھ عرصے سے اداکارہ رمشا خان کے ساتھ میری شادی ہونے کے بارے میں افواہیں پھیلی ہوئی ہیں اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ لوگوں نے ان افواہوں کو سچ مان لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ افواہیں اس ڈرامے کے بعد شروع ہوئیں جس میں ہم نے ساتھ کام کیا تھا، یہاں تک کہ شادی کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کے نتیجے میں ان کے پڑوس سے خواتین ان کے گھر آگئیں اور والدہ کو 5000 روپے سلامی بھی دی۔

عفان وحید نے مزید  بتایا کہ بعد میں والدہ نے انہیں سلامی واپس کی اور معاملے پر وضاحت بھی پیش کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ اداکارہ در فشاں کے ساتھ بھی میری شادی کی خبریں یوٹیوب پر وائرل رہیں۔

عفان نے اپنی دوبارہ شادی سے متعلق  بات کرتے ہوئےکہا کہ میں ابھی ذہنی طور پر کسی سے محبت کرنے کے لیے تیار نہیں، ویسے محبت تقدیر کا کھیل ہے اور اپنے مستقبل کے فیصلوں کے بارے میں کبھی بھی پورے یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

واضح رہے کہ عفان وحید 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ان کی اپنی اہلیہ سے طلاق ہوگئی تھی۔

alphanew