’عدم اعتماد پر اپوزیشن نے جن لوگوں کے نام لیے انہوں نے تحریک استحقاق جمع کرائی‘
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ عدم اعتماد پر اپوزیشن جن لوگوں کے نام لیے انہوں نے تحریک استحقاق جمع کرائی ہے۔... ’عدم اعتماد پر اپوزیشن نے جن لوگوں کے نام لیے انہوں نے تحریک استحقاق جمع کرائی‘

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ عدم اعتماد پر اپوزیشن جن لوگوں کے نام لیے انہوں نے تحریک استحقاق جمع کرائی ہے۔

لاہور میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تاثردینا کہ ہمارے مغربی بلاک کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں یہ غلط ہے، امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور وزیراعظم بہت جلد یورپ کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ  عمران خان نے فوجی حل کی کبھی حمایت نہیں کی، روس اوریوکرین تنازع پرپاکستان کا موقف بڑا واضح ہے، دونوں میں جنگ ختم ہونی چاہیے اورمذاکرات ہونے چاہئیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا وہ بچہ ہے جوگلی میں کھوگیا ہے، 48 گھنٹےکا کہا گیا اب 72 گھنٹے ہوگئے ہیں عدم اعتماد نہیں آیا، اگلے 24 گھنٹے میں عدم اعتماد لے کرآئیں، فضل الرحمان، شہباز شریف اور دیگر کو  منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، جن لوگوں کے نام لیےگئے ہیں کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ ہیں انہوں نے تحریک استحقاق جمع کرائی ہے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ  جہانگیرترین کی صحت بہتر ہے، وہ اسپتال سے گھرشفٹ ہوگئے ہیں، جہانگیر ترین ابھی پاکستان نہیں آرہے اور  لندن میں رہیں گے جب کہ اتحادیوں نے تعاون کا یقین دلایا ہے اور اتحادی ڈٹ کرعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ چار ڈویژنز تک محدود ہوگئی ہے اور زرداری نے ضیاالحق کا خواب پورا کردیا، پیپلزپارٹی حکومت کی تبدیلی کی بجائے زرداری فیملی سے پارٹی واپس لے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم امن کے لیے تیار ہیں مسئلہ کشمیرحل کرنا ضروری ہے۔

alphanew