دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری محنت سے حاصل کامیابیاں خطرے میں ہیں: شہباز شریف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں... دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری محنت سے حاصل کامیابیاں خطرے میں ہیں: شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری محنت سے حاصل کامیابیاں بھی خطرے میں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شہباز شریف کا ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمینڈ) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین میں دی گئی آزادیوں پر سیاہ قوانین کے ذریعے شب خون مارا جا رہا ہے تاہم ن لیگ صحافت، اظہار رائے اور شہری آزادیوں کے تحفظ اور فروغ کی جدوجہد میں ایمنڈ کے ساتھ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے بعد قوم منتظر ہے کہ حکومت عملی اقدامات کرے، حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی عملی کوششیں کرے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ حکومت ابھی تک بیانات کے سواکوئی حکمت عملی طے نہیں کر سکی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری محنت سے حاصل کامیابیاں بھی خطرے میں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے مشہور قصہ خوانی بازار کی جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں شہید افراد کی تعداد بڑھ کر 62 ہو چکی ہے جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی ہیں۔

alphanew