پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں 3 کے بجائے صرف ایک دن جلسےکی اجازت دینےکا فیصلہ
پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں 3 کے بجائے صرف ایک دن کے لیے جلسےکی اجازت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق... پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں 3 کے بجائے صرف ایک دن جلسےکی اجازت دینےکا فیصلہ

پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں 3 کے بجائے صرف ایک دن کے لیے جلسےکی اجازت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے باعث کیا گیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل یعنی 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے7مارچ سے 9 مارچ تک فیض آباد میں جلسےکی اجازت مانگی تھی جس پر  انتظامیہ نے جواب دیا ہےکہ پیپلزپارٹی صرف 9 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے باقاعدہ درخواست ڈپٹی کمشنرآفس میں جمع کرائی گئی ہے۔

alphanew