سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا... سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافےکے بعد ایک لاکھ 28 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 468 روپے ہے۔  عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 1935 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

alphanew