شاہین کو کس چیز کا بے تابی سے انتظار ہے؟
پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا ٹائٹل حاصل کرلینے والے لاہور قلندرز کے کپتان اور فاسٹ بولر  شاہین آفریدی آسٹریلیا سے مقابلے کے منتظر ... شاہین کو کس چیز کا بے تابی سے انتظار ہے؟

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا ٹائٹل حاصل کرلینے والے لاہور قلندرز کے کپتان اور فاسٹ بولر  شاہین آفریدی آسٹریلیا سے مقابلے کے منتظر  ہیں۔

ٹوئٹر پر شاہین آفریدی نے ایک پریکٹس سیشن کے دوران اپنی کچھ  تصاویر شیئر کیں۔

شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں آگاہ کیا کہ انہوں  نے قومی ذمہ داری پھر سے سنبھال لی ہے۔

قومی کرکٹر  نے اپنی بے تابی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تاریخی ٹیسٹ کے آغاز کا انتظار نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ  شاہین شاہ آفریدی نے   پی ایس ایل سمیت کسی اہم ٹی ٹوئنٹی لیگ جیتنے والے کم عمر کپتان بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

alphanew