ٹک ٹاک کے صارفین کیلئے خوشخبری، ایپ میں بڑی تبدیلی کردی گئی
Science & Technology March 3, 2022 alphanew

سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلی کیشنز میں سے ایک ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے بڑی تبدیلی کی ہے۔
مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ نے ویڈیوز کے دورانیے کو بڑھا دیا ہے جس کے تحت اب صارفین زیادہ سے زیادہ 10 منٹ پر مشتمل ویڈیوز شیئر کرسکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ٹک ٹاک ہمیشہ اپنے صارفین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایپ میں تبدیلیاں کرتی ہے اور اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔