دھانی بس پرفارم کرے پھر چاہے جشن مناتا اسٹیڈیم سے باہر چلاجائے: آفریدی
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی جہاں کچھ روز قبل فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے ناراض نظر آئے وہیں بعد ازاں پی ایس... دھانی بس پرفارم کرے پھر چاہے جشن مناتا اسٹیڈیم سے باہر چلاجائے: آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی جہاں کچھ روز قبل فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے ناراض نظر آئے وہیں بعد ازاں پی ایس ایل کے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی پر ان کو سراہے بنا نہ رہ سکے۔

شاہد آفریدی کا نجی ٹی وی کو دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں دھانی سے متعلق کی گئی بات پر وضاحت پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انٹرویو میں میزبان کی جانب سے کچھ روز قبل دھانی کے بھائی مخمور علی دھانی کی ٹوئٹ کا ذکر کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری والدہ کو کرکٹ کی الف ب نہیں پتا لیکن جب آپ ان سے دھانی کی کرکٹ کے حوالےسے سوال کریں تو وہ کہتی ہیں کہ میرا بیٹا آفریدی کی طرح کرکٹ کھیلتا ہے اور وہ ہمیشہ دعا کرتی ہیں کہ اللہ تمہیں آفریدی کی طرح کامیاب کرےکیوں کہ وہ کرکٹ میں صرف آفریدی کو ہی جانتی ہیں۔

اس پر شاہد آفریدی نے دھانی کی والدہ کی خواہش پوری ہونے سے متعلق دعا کی اور کہا کہ میں شروعات سے نئے آنے والی کھلاڑیوں کو سپورٹ کررہا ہوں اور ایسا کم ہی ہوتا ہے لیکن جب میں ٹیم میں آیا تو مجھے بھی کسی نے سپورٹ کیا تھا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں نئے آنے والے کھلاڑیوں سے صرف اتنا چاہتاہوں کہ ان کی توجہ کرکٹ پر رہے، شاہنواز دھانی کرکٹ پر فوکس رکھے پھر وہ جشن مناتا تماشائیوں ہی نہیں اسٹیڈیم سے ہی باہر چلے جائے مجھے کوئی مسئلہ  نہیں ہے لیکن ان کی ساری توجہ کرکٹ اور پرفارمنس پر رہے۔

alphanew