‘کرپشن کے خاتمے کیلیے ہمارے اقدامات کے بین الاقوامی ادارے بھی معترف ہیں‘ ‘کرپشن کے خاتمے کیلیے ہمارے اقدامات کے بین الاقوامی ادارے بھی معترف ہیں‘
لاہور: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ نیب کے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے... ‘کرپشن کے خاتمے کیلیے ہمارے اقدامات کے بین الاقوامی ادارے بھی معترف ہیں‘

لاہور: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ نیب کے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ٹرانسپرینسی انٹر نیشنل، ورلڈ اکنامک فورم اور پلڈاٹ جیسے ادارے معترف ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے لاہور بیورو کا دورہ کیا جہاں انہیں میگا کرپشن کیسز بالخصوص منی لانڈرنگ کے مقدمات و دیگر ہائی پروفائل کیسز پر بریفنگ دی گئی۔

چیئر مین نیب نےتلقین کی کہ بدعنوانی کے مقدمات میں دائر ریفرنسز کی آئین و قانون کی روشنی میں پیروی کی جائے تاکہ معزز عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کو احسن طریقے سے منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ  میگا کرپشن کے تمام مقدمات میں جاری تحقیقات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور شواہد پر مبنی ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے جائیں۔ 

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے، ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کام کرنے والا یہ سب سے بڑا اور معتبرادارہ ہے ، نیب بدعنوان عناصر کے خلاف صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد اور ٹھوس شواہد کے حصول کے بعد ہی اقدامات پریقین رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ٹرانسپرینسی انٹر نیشنل، ورلڈ اکنامک فورم اور پلڈاٹ جیسے ادارے معترف ہیں۔

alphanew