روس سے تجارت کے دروازے کھل چکے ہیں: عبدالرزاق داؤد
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ روس سے تجارت کے دروازے کھل چکے ہیں... روس سے تجارت کے دروازے کھل چکے ہیں: عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ روس سے تجارت کے دروازے کھل چکے ہیں اور آئندہ ہفتے روسی وزیر صنعت سے ویڈیو کانفرنس ہوگی۔

معاون خصوصی رزاق داؤد نے لاہورمیں بین الاقوامی نمائش کا دورہ کیا،  اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ روس سے پاکستان کی تجارت ایک بلین ڈالر سے کم ہے، ہمیں بینکنگ اور کسٹم سسٹم کو بہتر کرنا ہے، دورہ روس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

انہوں  نے کہا کہ اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسیز پارلیمنٹ سے منظور کروائی ہیں، اس سال کے اختتام پر ریکارڈ ایکسپورٹ ہوگی، گڈز ایکسپورٹ کا ہدف 31بلین اور سروسز کا 7 بلین رکھا گیا ہے، اپنی مصنوعات افغانستان کے راستے مخلتف ملکوں میں بھیجیں گے۔

رزاق داؤد کا کہناتھاکہ معیشت درست سمت چل رہی ہے جس کے نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔

alphanew