ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
ملک میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی جاری رہا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ... ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی جاری رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ آج 72 پیسے بڑھا ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالرکا بھاؤ 177.11روپے ہوگیا ہے۔

انٹربینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 1.25 روپے مہنگا ہوا ہے۔  اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 20 پیسے بڑھ کر 178.50 روپے ہے۔

alphanew