یوکرین کا پیوٹن کے نام طنزیہ پیغام
روس کے یوکرین پرحملے کے بعد یوکرینی حکومت نے ولادیمیر  پیوٹن کے نام ایک طنزیہ پیغام  جاری کیا  ہے۔ یوکرین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر... یوکرین کا پیوٹن کے نام طنزیہ پیغام

روس کے یوکرین پرحملے کے بعد یوکرینی حکومت نے ولادیمیر  پیوٹن کے نام ایک طنزیہ پیغام  جاری کیا  ہے۔

یوکرین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جرمنی کے سابق حکمران ہٹلر کے ہمراہ ایک میم شیئر کی گئی ہے جس میـں ہٹلر کو مسکراتے ہوئے پیوٹن کے آنسو صاف کرتے دیکھا جاسکتاہے۔

یوکرین کی حکومت نے اس ٹوئٹ میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک میم نہیں ہے بلکہ آپ کی اور ہماری موجودہ حقیقت ہے ‘۔

ایک اور ٹوئٹ میں یوکرین نے سوشل میڈیا صارفین کو روس کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے خیالات کے اظہار کا مشورہ بھی دیا۔

خیال رہے کہ روس کی یوکرین پر دوسرے روز بھی بمباری جاری ہے جب کہ پہلے روز ہونے والی لڑائی میں 137 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
دوسری جانب یوکرین پر روس کے حملے کے چند گھنٹے بعد ہی روسی شہری سڑکوں پر آگئے، مظاہرین نے یوکرین پر روسی حملے کی مخالفت کرتے ہوئے صدر پیوٹن کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے صدر پیوٹن کو ہٹلر قرار دیا۔

alphanew