نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
لاہور:  رائے ونڈ میں 5  افراد نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ واقعے کی ایف... نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی

لاہور:  رائے ونڈ میں 5  افراد نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

واقعے کی ایف آئی آر تھانہ رائے ونڈ میں درج کی گئی ہے جس میں مدعیہ فرزانہ بی بی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس کی رشتے دار خاتون کو ایک فیکٹری میں نوکری دلوانے کی یقین دہانی کرائی جب اس نے اپنی رشتے دار خاتون کو نوکری کے لیے بھیجا تو ملزمان اسے نامعلوم مقام پرلے گئے جہاں  ملزمان نے زیادتی کی اور  ویڈیو بنائی۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر تین ملزمان ابرار، وقاص، رفیق اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

alphanew