وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات  شروع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اہم... وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات  شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ان کا سرخ قالین استقبال کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی آج روسی صدر ولادیمیر سے ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک روس تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔

alphanew