فرحان اختر نے دوسری شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں
بالی وڈ اداکار  و فلم ساز فرحان اختر حال ہی میں دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں جس کی تصاویر اب خود... فرحان اختر نے دوسری شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

بالی وڈ اداکار  و فلم ساز فرحان اختر حال ہی میں دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں جس کی تصاویر اب خود اداکار نے شیئر کی ہیں۔

فرحان اختر کی شادی میں شوبز سے منسلک کئی شخصیات نے شرکت کی جس میں ہدایتکارہ و کوریوگرافر فرح خان، ہریتھک روشن، شنکر  ماہادیون اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

انسٹاگرام کی زینت بننے والی تصاویر میں  فرحان اختر کے ہمراہ ان کی دو بیٹیاں شکیا اختر اور اکیرا اختر بھی موجود ہیں جو کہ ان کی پہلی اہلیہ ادھونا بھابھانی سے ہیں۔

یک تصویر میں فرحان بیٹیوں کو خوشگوار موڈ میں گلے لگائے کھڑے ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں انہیں والد کی دوسری شادی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ تصاویر میں فرحان اختر کے دوست احباب سمیت انڈسٹری کے افراد اور اہلخانہ بھی موجود ہیں۔

کچھ دیگر تصاویر ملاحظہ کیجیے:

واضح رہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کے تعلقات  2018 میں پروان چڑھنا شروع ہوئے تھے اور رواں ماہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

فرحان اختر نے سن 2000 میں ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے  پہلی شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا، فرحان کی پہلی اہلیہ سے دو بیٹیاں ہیں۔

alphanew