ملک میں سونا 100 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا
ملک میں سونے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونے کی قیمت 100 روپے بڑھی ہے۔ سندھ... ملک میں سونا 100 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونے کی قیمت 100 روپے بڑھی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 86 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 796 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافیہ بازار میں سونےکی فی اونس قیمت ایک ڈالر بڑھ کر 1895 ڈالر ہوگئی ہے۔  

alphanew