پہلے بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے آج بھی ساتھ ہیں: ترجمان جہانگیر ترین گروپ
پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر  ترین گروپ کے ترجمان سعید اکبر نوانی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور  آج... پہلے بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے آج بھی ساتھ ہیں: ترجمان جہانگیر ترین گروپ

پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر  ترین گروپ کے ترجمان سعید اکبر نوانی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور  آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان جہانگیر ترین گروپ سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم تو کبھی تحریک انصاف سے الگ ہوئے ہی نہیں، پہلے بھی پارٹی کے ہر فیصلے کی تائید کی ہے۔

سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا، عمران خان نے ہماری بات سنی، جہانگیر ترین والے معاملے میں ہماری بات میرٹ پر تھی، پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ ہیں۔

alphanew