پی آئی اے آسٹریلیا کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کیلئے مکمل تیار
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) آسٹریلیا کے لیے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ پی... پی آئی اے آسٹریلیا کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کیلئے مکمل تیار

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) آسٹریلیا کے لیے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

پی آئی اے نے آسٹریلیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 14 مارچ سے پاکستان سے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے آسٹریلیا کے لیے 14 مارچ سے فضائی آپریشن شروع کرے گی، ابتدائی طور پر پی آئی اے آسٹریلیا کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں شروع کرے گی۔

یاد رہے کہ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پاکستان سے آسٹریلیا کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

alphanew