پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 198 رنز کا...
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا ۔
قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے، ہیری بروک نے49 گیندوں پر102 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ فخرزمان نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیوڈ ویسا 17 اور سہیل اختر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، فل سالٹ اور محمد حفیظ 2 ،2 رنز بناسکے، کامران غلام صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ظاہر خان اور لیام ڈاؤسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔