پیرس اولمپکس میں دوڑنے کا سوچ رہا ہوں: شاہنواز دھانی
اکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل دراز قد فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں 400 میٹر... پیرس اولمپکس میں دوڑنے کا سوچ رہا ہوں: شاہنواز دھانی

اکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل دراز قد فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں 400 میٹر کی ریس میں دوڑنے کا سوچ رہا ہوں۔

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وکٹیں لینے کے بعد شاہنواز دھانی کی خوشی کے اظہار کے طور پر دوڑنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

نور احمد کی وکٹ لینے کے بعد شاہنواز دھانی بھاگتے ہوئے مخالف ٹیم کے ڈگ آف کے سامنے پہنچے اور سر ویون رچرڈز کو سلام پیش کیا جس پر انہوں نے بھی مسکرا کر دہانی کو داد دی۔

اگلی ہی گیند پر نسیم شاہ کی وکٹ لینے کے بعد شاہنواز دھانی دوبارہ دوڑے تو امپائر علیم ڈار نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی لیکن دھانی بھاگتے ہوئے دوبارہ گلیڈی ایٹرز کے ڈگ آؤٹ کے پاس پہنچ گئے اور ایک بار پھر سر ویون رچرڈز سے داد وصول کی۔

شاہنواز دہانی کے اس عمل کو جہاں کمنٹیٹرز اور گراؤنڈ میں میچ دیکھنے والے شائقین نے پسند کیا وہیں سوشل میڈیا پر بھی فاسٹ بولر کے انداز کے چرچے ہو رہے ہیں۔

اب اس معاملے پر شاہنواز دھانی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر نے ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 2024 میں ہونے والے پیرس اولمپکس میں 400 میٹر کی ریس میں دوڑنے کا سوچ رہا ہوں۔

alphanew