آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھیں؟ شہباز گل کا احسن اقبال سے سوال
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل... آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھیں؟ شہباز گل کا احسن اقبال سے سوال

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے سوشل میڈیا پر ایک سوال پوچھا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر آئے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا کہ بل گیٹس نا تو وزیراعظم کے ماتحت ہیں اور نا ہی کوئی سیکرٹری ہیں، عمران خان کو مہمان سے عزت سے پیش آنا چاہیے تھا۔”

احسن اقبال کے ٹوئٹ پر شہباز گل نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیگی رہنما سے ایک سوال پوچھ لیا ہے۔

شہباز گل نے احسن اقبال سے پوچھا کہ آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھیں کہیں؟

alphanew