حکومت کی معاشی پالیسیوں کا بوجھ اٹھاکر ٹانگیں کانپ رہی ہیں: عامر خان
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں سے تنگ آگئے۔ عامر خان نے کہا کہ حکومت... حکومت کی معاشی پالیسیوں کا بوجھ اٹھاکر ٹانگیں کانپ رہی ہیں: عامر خان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں سے تنگ آگئے۔

عامر خان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے ان کے آپشنز کھلے ہوئے ہیں۔

عامر  خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کی پابند نہیں ہے ، جب مناسب سمجھیں گے فیصلہ کریں
گے۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ اب حکومت ان کی جماعت کو کوئی وزارت دے گی بھی تو حکومت کے سامنے ہاتھ جوڑیں گے کیونکہ معاشی پالیسیوں کا بوجھ اٹھاتے ہوئے اب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ہم اب مزید یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔

alphanew