بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران کنویں میں گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے
بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران کنویں میں گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے... بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران کنویں میں گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے

بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران کنویں میں گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقےکشی نگر میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے دوران ایک پرانےکنویں پر رکھی سلیب ٹوٹ گئی جس کے باعث اس پر بیٹھے افراد کنویں میں گرگئے۔

مقامی افراد نے فوری طور پر گرنے والے افراد کو نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ 11 افراد کی اسپتال میں موت کی تصدیق کی گئی جب کہ 2 افراد دوران علاج چل بسے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مرنے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں جو کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے وہاں موجود تھے۔

alphanew