تحریک عدم اعتماد: حکومتی حکمت عملی تیار، اتحادیوں کو خوش کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم کے خلاف حکمت عملی طے کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے... تحریک عدم اعتماد: حکومتی حکمت عملی تیار، اتحادیوں کو خوش کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم کے خلاف حکمت عملی طے کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکمت عملی کے طور پر اتحادی جماعتوں کو خوش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے ارکان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا اور اتحادی جماعتوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے گلے شکوے اور تحفظات فوری طور پر دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور  اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

خیال رہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور  ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر اتحادیوں نے وزارت کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

alphanew

No comments so far.

Be first to leave comment below.

Your email address will not be published.