وفاق اور پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان، نئے چہرے شامل کیے جائیں گے
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگِل نے وفاق اور پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔ لاہور میں میڈیا... وفاق اور پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان، نئے چہرے شامل کیے جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگِل نے وفاق اور پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ وفاق اور پنجاب کابینہ میں ردوبدل کرنے جا رہے ہیں اور وزیر اعظم نے اس بارے میں پالیسی ہدایات جاری کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں کچھ نئے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع  کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے کابینہ میں چار نئے وزرا شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحرک اراکین اسمبلی کو پنجاب کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئینی طور پرپنجاب کابینہ میں وزرا کی تعداد 41 ہوسکتی ہے، اس وقت پنجاب کابینہ میں 37 وزرا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نئے وزرا کےنام تجویز کریں گے۔

alphanew