شادی کی خوشی، دُلہا کے رشتے دار نے بارات میں پٹاخوں کی جگہ کریکر دھماکا کردیا
میرپور خاص میں شادی کی خوشی میں دلہا کے رشتے دار نے پٹاخوں کے بجائے کریکر کا دھماکا کر دیا۔ پولیس کے مطابق ہیر... شادی کی خوشی، دُلہا کے رشتے دار نے بارات میں پٹاخوں کی جگہ کریکر دھماکا کردیا

میرپور خاص میں شادی کی خوشی میں دلہا کے رشتے دار نے پٹاخوں کے بجائے کریکر کا دھماکا کر دیا۔

پولیس کے مطابق ہیر آباد میں بارات لے جانے کے دوران دلہا کے رشتے دار نے کریکر کا دھماکا کیا تو اہل علاقہ پریشان ہو گئے۔

شکایت پر پولیس نے پہنچ کر دلہا کے رشتے دار کو گرفتار کر لیا اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ملزم کے خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

alphanew