آسٹریلوی کرکٹر مارنس لابو شین دورہ پاکستان کیلئے پُرجوش
عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان آسٹریلیا کے دائیں ہاتھ کے بیٹر  مارنس لابو شین 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے... آسٹریلوی کرکٹر مارنس لابو شین دورہ پاکستان کیلئے پُرجوش

عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان آسٹریلیا کے دائیں ہاتھ کے بیٹر  مارنس لابو شین 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بننے پر کافی پُرجوش ہیں۔

مارنس لابو شین نے ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ’24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم  میں شامل ہونے  پر میں کافی پرجوش ہوں’۔

واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کے روز24 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی فل اسٹرنتھ 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا، آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

اس کے علاوہ آشٹن ایگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری،کیمرون گرین، مارکوس ہیرس ،جوش ہیزل ووڈ ،ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس ،عثمان خواجہ ،مارنس لابو شین، نیتھن لیوئن ،میچل مارش ،مائیکل نیصر، میچل اسٹارک، میچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا تاہم وائٹ بال کرکٹ سیریز میں شامل تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

alphanew