شاہ محمود قریشی سے آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ٹریسا ڈبن کی ملاقات شاہ محمود قریشی سے آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ٹریسا ڈبن کی ملاقات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں نمائندہ ٹریسا ڈبن نے ملاقات کی جس میں کورونا... شاہ محمود قریشی سے آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ٹریسا ڈبن کی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں نمائندہ ٹریسا ڈبن نے ملاقات کی جس میں کورونا عالمی وبائی چیلنج کی موجودہ صورتحال اور اس کے معاشی اثرات پر گفتگو کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ترقی پذیرممالک کو قرضوں کی ادائیگی میں سہولت کا خیرمقدم کرتے ہیں، موجودہ عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کومتاثر کیا ہے،ترقی پذیر ممالک پر اس وبا کے منفی اثرات انتہائی شدید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیرممالک کے واجب الادا قرضوں میں سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی تھی، ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کیلئے غیرمشروط معاونت فراہم کی جائے۔

ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ڈی جی یو این فرخ اقبال خان بھی شریک تھے۔

ملاقات میں فریقین نے وبائی صورتحال اوراس سے مؤثر انداز میں نبرد آزما ہونے کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

alphanew