لاہور میں تیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحق
لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں تیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بچےسگنل کراس کررہےتھےکہ تیزرفتارگاڑی نےکچل دیا... لاہور میں تیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحق

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں تیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بچےسگنل کراس کررہےتھےکہ تیزرفتارگاڑی نےکچل دیا جس کے نتیجے میں چاروں بچے زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 11 سالہ جواد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں 15سالہ عبدالرحمان، 10سالہ ایمان اور 14سالہ نقاش شامل ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار کوحراست میں لے لیا ہے۔

alphanew