ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کاامکان ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کاامکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ روزپنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بار ش کا امکان ہے جبکہ آج جنوبی پنجاب کے کچھ اضلاع... ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کاامکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ روزپنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بار ش کا امکان ہے جبکہ آج جنوبی پنجاب کے کچھ اضلاع میں صبح کے وقت بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلوداورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا ۔تاہم خیبر پختونخواہ، پنجاب، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا جبکہ جمعہ کے روز  اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں جمعرات کے روز  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہیگا۔تاہم بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ جمعہ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

alphanew