’کورونا کے خاتمے تک مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے‘ ’کورونا کے خاتمے تک مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے‘
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے خاتمے تک مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے۔ اقوام... ’کورونا کے خاتمے تک مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے‘

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے خاتمے تک مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے۔

اقوام متحدہ کے زیراہتمام تجارت وترقی سے متعلق کانفرنس کے چوتھے سیشن سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ کورونا بلاتفریق امیر اور غریب سب کو متاثر کررہا ہے، ہمیں لوگوں کو وبا اور بھوک سے ہلاکت سے بچانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ترقی یافتہ ممالک میں لگائی جارہی ہے، وباکے تدارک کے لیے سہولیات میں اضافہ کیا جائے اور ترقی پذیر ملکوں کو بلا تعطل ویکسین فراہم کی جائے، عالمی سطح پر ویکسین کی دستیابی میں ابھی وقت درکار ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت صحت عامہ اور معاشی حوالے سے غیر معمولی بحران کا سامنا ہے، کورونا سے پسماندہ ممالک اور ان کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہوئے جب کہ وباء کی صورتحال میں لاکھوں افراد خط غربت سےنیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وبا کے خاتمے تک مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے۔

alphanew