لاہور میں روزانہ 2 سے 6 ہزار ٹن کوڑا اٹھا کر ٹھکانے لگایا جارہا ہے: اسلم اقبال لاہور میں روزانہ 2 سے 6 ہزار ٹن کوڑا اٹھا کر ٹھکانے لگایا جارہا ہے: اسلم اقبال
پنجاب کے وزیر تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ لاہور میں روزانہ 2 سے 6 ہزار ٹن کوڑا اٹھا کر ٹھکانے لگایا... لاہور میں روزانہ 2 سے 6 ہزار ٹن کوڑا اٹھا کر ٹھکانے لگایا جارہا ہے: اسلم اقبال

پنجاب کے وزیر تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ لاہور میں روزانہ 2 سے 6 ہزار ٹن کوڑا اٹھا کر ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  زیادہ آبادی والے علاقوں میں زیادہ لوگ لگائے جارہے ہیں اور گلبرگ ایریا سے مشینری آنے میں وقت لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورکرز کی تنخواہ ٹھیکیدار خود بھی کھاتا تھا  لہٰذا ور کرز کی تنخواہ کے لیے بینک سسٹم اپنائیں گے جب کہ جعلی حاضری روکنے کے لیے ورکر کا انگوٹھا نشان ہونا چاہیے، 4 ہزار عارضی ملازمین ہیں،کسی ایک ملازم کو نکالا ہے نہ نکالیں گے۔

alphanew