حکومت نے جس طرح کورونا کا مقابلہ کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے: گورنر پنجاب حکومت نے جس طرح کورونا کا مقابلہ کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وبا کا جس طرح مقابلہ کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ گورنر پنجاب... حکومت نے جس طرح کورونا کا مقابلہ کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وبا کا جس طرح مقابلہ کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی شیخوپورہ موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج آمد پر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا،گورنر پنجاب   نے الخیر فاونڈیشن کے عطیہ کر دہ فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔

چوہدری سرور  کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹرویز جیسے ادارے قابل فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا بڑا دشمن ہے،کشمیر میں ڈیڑھ سال سے جاری کرفیوبھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کر رہاہے جب کہ پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل حقوق بے مثال ہیں، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔

 گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے کورونا وباء کا جس طرح مقابلہ کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

تقریب کے اختتام پرگورنر پنجاب نے آئی جی سید کلیم امام اور کمانڈنٹ ٹریننگ کالج محبوب اسلم کو سووینئرز دیے اور افسران میں انعامات تقسیم کیے۔

alphanew