اگر کہیں قبضہ ہوا تو ذمہ دار متعلقہ آفیسر ہوگا: سی سی پی او لاہور اگر کہیں قبضہ ہوا تو ذمہ دار متعلقہ آفیسر ہوگا: سی سی پی او لاہور
لاہور پولیس کے نئے سربراہ غلام محمود ڈوگر نے کہا ہےکہ اگر کہیں قبضہ ہوا تو ذمہ دار متعلقہ آفیسر ہوگا۔ سی سی پی... اگر کہیں قبضہ ہوا تو ذمہ دار متعلقہ آفیسر ہوگا: سی سی پی او لاہور

لاہور پولیس کے نئے سربراہ غلام محمود ڈوگر نے کہا ہےکہ اگر کہیں قبضہ ہوا تو ذمہ دار متعلقہ آفیسر ہوگا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اجلاس عام ہوا جس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال ، ڈی آئی جی سکیورٹی حسن رضا،سمیت افسران نے شرکت کی۔

 غلام محمود ڈوگر نے پولیس کو بدمعاشوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کام کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ افسران کانسٹیبل کو بٹھاکر ان سے ان کے مسائل سنیں اور جس افسر کو انکوائری مارک ہو وہ ذاتی حیثیت میں سنے۔

غلام محمد ڈوگر  نے پولیس کو کالے شیشوں، اپلائیڈ فار گاڑیوں کےخلاف بڑے پیمانے کا کریک ڈاؤن اور  اشتہاری ملزمان کےخلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم دیا۔

alphanew