’مہنگائی اس لیے ہے کہ ہم پر سلیکٹڈ مسلط کیا گيا جسے معیشت چلانے کا پتہ نہیں‘ ’مہنگائی اس لیے ہے کہ ہم پر سلیکٹڈ مسلط کیا گيا جسے معیشت چلانے کا پتہ نہیں‘
بلاول بھٹو زرداری نے مالا کنڈ میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ جب عوام... ’مہنگائی اس لیے ہے کہ ہم پر سلیکٹڈ مسلط کیا گيا جسے معیشت چلانے کا پتہ نہیں‘

بلاول بھٹو زرداری نے مالا کنڈ میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ جب عوام یہ فیصلہ کريں گے کہ وزيراعظم کون ہوگا تو پھر مستقبل روشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی والے منافق اور دھوکے باز ہیں، جو وعدہ کیا دھوکا نکلا، آپ سے وعدہ کررہاہوں کہ ہم مل کر ان کٹھ پتلیوں کو بھگائيں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مالا کنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ مہنگائی صرف اس لیے ہے کہ ہم پر سلیکٹڈ مسلط کیا گيا ہے جسے معیشت چلانے کا پتہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو کہتے تھے نوے دن ميں کرپشن کا خاتمہ کردیں گے ، لیکن آج ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہتا ہے کہ عمران کے دور میں پاکستان میں سب سے زيادہ کرپشن ہے۔

بلاول نے کہاکہ یہ ٹولہ نالائق اور نااہل ہے ، ان سے پاکستان نہيں چل رہا۔

alphanew