ہیری اور میگھن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت یوٹیوب چینل بھی بند کردیا ہیری اور میگھن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت یوٹیوب چینل بھی بند کردیا
برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و صنفی امتیاز سے تنگ... ہیری اور میگھن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت یوٹیوب چینل بھی بند کردیا

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و صنفی امتیاز سے تنگ آکر سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔

خبرایجنسی کےمطابق جوڑے نے آفیشل انسٹاگرام پیج سمیت تمام ذاتی و پروفیشنل فیس بک و ٹوئٹر سمیت یوٹیوب چینل بھی بند کردیے۔

اطلاعات کے مطابق جوڑے نے سوشل ویب سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و جنسی تعصب اور نفرت انگیز پیغامات سے تنگ آکر اکاؤنٹس بند کیے۔

رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شاہی جوڑا اپنی سماجی تنظیم آرچی کے لیے بھی پروفیشنل سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کا خواہاں نہیں ہے۔

alphanew