آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، مچھ واقعے کی مذمت آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، مچھ واقعے کی مذمت
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سانحہ مچھ بلوچستان کی شدید مذمت کی گئی اور... آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، مچھ واقعے کی مذمت

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سانحہ مچھ بلوچستان کی شدید مذمت کی گئی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرےمیں لانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ہونے والی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدبھی تھے۔

ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں ایل او سی پر سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں سانحہ مچھ بلوچستان کی شدید مذمت کی گئی اور ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

alphanew