برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں
وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ارب... برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

اپنے بیان میں مشیر تجارت کا کہنا تھاکہ جولائی تا دسمبر برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی پاکستانی برآمدات تھیں۔

مشیر تجارت کا کہنا تھاکہ ماہ دسمبر میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا  اور دسمبر 2020 میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ہوئیں جبکہ دسمبر 2019 میں برطانیہ کو برآمدات کا حجم 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔

عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ برآمدات میں اضافے پر برآمد کنندگان کو مبارکباد اور وزارت تجارت کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھاکہ برطانیہ میں ٹریڈ افسران کو پاکستانی مصنوعات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی کیلئے محنت کرنا ہوگی۔

alphanew