نسانی حقوق کمیشن پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے ہزارہ برادری کے دھرنے سے متعلق بلیک میل ہونے کے بیان پر حیرت کا اظہارکیا...
نسانی حقوق کمیشن پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے ہزارہ برادری کے دھرنے سے متعلق بلیک میل ہونے کے بیان پر حیرت کا اظہارکیا ہے۔
اپنے بیان میں کمیشن نے کہا کہ متاثرین کا تحفظ اور ان کے مطالبات ماننا وزیراعظم کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا یہ بیان افسوسناک ہےکہ انہیں کوئٹہ میں بیٹھے ہزارہ ماتمی کہہ کر 'بلیک میل' کر رہے ہیں کہ وہ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے اپنے پیاروں کو اس وقت تک نہیں دفنائیں گے جبتک وزیراعظم ان کے پاس آ کر ان کی برادری کو محفوظ مستقبل کی یقین دہائی نہیں کرواتے۔ 1/2
— Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) January 8, 2021
سوشل میڈیا پر بیان میں انسانی حقوق کمیشن کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری طویل عرصے سے زیادتیوں اور نسل کشی کا شکار ہے، ہزارہ برادری کے سوگواران کو بلیک میلرز کہنا ہتک آمیز ہے۔
کمیشن نے کہا کہ ہزارہ برادری کا تحفظ اور ان کے مطالبات کا احترام کرنا وزیراعظم کے فرائض میں شامل ہے، ریاست پاکستان ہزارہ برادری کی زندگیوں اور ان کی آزادی کا تحفظ کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔