کورونا ٹیسٹ کے بغیر برطانیہ پہنچنے پر 500 پاؤنڈ جرمانہ دینا ہو گا کورونا ٹیسٹ کے بغیر برطانیہ پہنچنے پر 500 پاؤنڈ جرمانہ دینا ہو گا
برطانیہ نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دیدیا۔ کورونا کی دوسری لہر کی شدت میں اضافے... کورونا ٹیسٹ کے بغیر برطانیہ پہنچنے پر 500 پاؤنڈ جرمانہ دینا ہو گا

برطانیہ نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دیدیا۔

کورونا کی دوسری لہر کی شدت میں اضافے کے بعد اپریل کے بعد پہلی بار مسلسل دوسرے دن ایک ہزار سے زائد اموات اور 52600 سے زائد نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر حکومت نے برطانیہ آنے والے تمام افراد کے لیے کورونا کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

برطانوی شہریوں سمیت برطانیہ آنے والے دیگر افراد کے لیے روانگی سے 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا، کورونا ٹیسٹ کے بغیر برطانیہ پہنچنے والوں کو 500 پاؤنڈ جرمانہ ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منفی کووڈ ٹیسٹ رپورٹ نا ہونے پر سفر کی اجازت نہیں ہو گی اور فیصلے کا اطلاق بحری اور بری راستوں سے برطانیہ آنے والوں پر بھی ہو گا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 78 ہزار 508 ہو چکی ہے۔

alphanew