دیا مرزا کی بڑی عمر کے ہیروز کے مدمقابل نوجوان اداکاراؤں کو کاسٹ کرنے پر تنقید دیا مرزا کی بڑی عمر کے ہیروز کے مدمقابل نوجوان اداکاراؤں کو کاسٹ کرنے پر تنقید
بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے 50سال سے زائد عمر کے اداکاروں کے مدمقابل نوجوان اداکاراؤں کو کاسٹ کرنے کو عجیب قرار دے دیا۔... دیا مرزا کی بڑی عمر کے ہیروز کے مدمقابل نوجوان اداکاراؤں کو کاسٹ کرنے پر تنقید

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے 50سال سے زائد عمر کے اداکاروں کے مدمقابل نوجوان اداکاراؤں کو کاسٹ کرنے کو عجیب قرار دے دیا۔

دیا مرزا نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور کئی بڑی فلموں میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں تاہم انہوں نے بالی وڈ میں نوجوان اداکاراؤں کو بڑی عمر کے ہیروز کے مدمقابل کاسٹ کرنے پر سوال اٹھا دیے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں بڑی عمر کی خواتین کیلئے کہانیاں نہیں لکھی جاتی ہیں جتنی مرد اداکاروں کیلئے لکھی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فلموں میں اڈھیر عمر مرد اداکار کو نوجوان اداکارہ کے مدمقابل دیکھ کر عجیب ہی لگتا ہے اور یہ سب مرد اداکارانڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ دیر تک مقام بنائے رکھنے کیلئے اپنی سے آدھی عمر کی اداکاراؤں کو کاسٹ کرتے ہیں۔

alphanew