توشہ خانہ ریفرنس: آصف زرداری کے وکیل کی طویل التوا کی درخواست مسترد توشہ خانہ ریفرنس: آصف زرداری کے وکیل کی طویل التوا کی درخواست مسترد
توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی طویل التوا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ احتساب... توشہ خانہ ریفرنس: آصف زرداری کے وکیل کی طویل التوا کی درخواست مسترد

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی طویل التوا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت جج اصغر علی کی عدالت میں ہوئی۔

جج اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی طویل التوا کی درخواست پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو دیکھنا چاہیے کہ وہ ایسا وکیل کرے جو اتنا زیادہ مصروف نہ ہو، سپریم کورٹ ہمیں بھی روز سماعت کا کہتی ہے، گزشتہ چار سماعتوں سے گواہ پر جرح نہیں ہو رہی۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا میں آصف زرداری کو کہتا ہوں کہ وہ اپنا وکیل بدل لیں، اور کیا کر سکتا ہوں۔

جج احتساب عدالت نے کہا کہ جو بھی ہو، ترجیحات کا تعین آپ تو نہیں کر سکتےکہ کہاں کیس چلانا ہے اور کہاں نہیں۔

عدالت نے فاروق نائیک کی طویل التوا کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کل نیب کو مزید گواہان پیش کرنے کی ہدایت کی۔

احتساب عدالت نے کہا کہ نیب گواہان پیش کرے، ان کے بیانات ریکارڈ کرتے ہیں، فاروق نائیک کو جب فرصت ملے آکر جرح کر لیں۔

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

دوسری جانب سابق آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

alphanew