اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن سے مذاکرات کی تجویز دے دی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری...
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن سے مذاکرات کی تجویز دے دی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نےکہا کہ اگر مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی ہوتا تو اچکزئی جیسے کئی بونوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا، یہ علیحدہ بات ہے کہ ڈھٹائی کی وجہ سے نہ ڈوبتے۔
اگر مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی ہوتا تو اچکزئ جیسے کئ بونوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا، یہ علیحدہ بات ہے کہ ڈھٹائ کی وجہ سے نہ ڈوبتے، کل کے جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا ہے،حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہئے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہئے
انہوں نے کہا کہ کل کے جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا ہے، حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہیے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔