آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرض ایک سال کیلیے منجمد کردیے آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرض ایک سال کیلیے منجمد کردیے
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز کے قرض ایک سال کے لیے منجمد کر دیئے۔... آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرض ایک سال کیلیے منجمد کردیے

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز کے قرض ایک سال کے لیے منجمد کر دیئے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو رواں سال 40 ارب ڈالرز کے قرضے واپس کرنے ہیں لیکن کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ترقی پذیر ممالک نے آئی ایم ایف سے قرضے منجمد کرنے کی درخواست کی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جی 20 ممالک یہ قرضے ایک سال کے لیے منجمد کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں، 40 ارب ڈالرز میں سے 20 ارب ڈالرز کے قرضے سعودی عرب منجمد کرے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان سمیت 76 ممالک اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، قرضے منجمد کرنے کا مقصد متاثر ممالک کو صحت و معاشی مسائل میں مدد دینا ہے، مالیاتی ادارے یہ قرض منجمد کریں۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک سال کے لیے قرض ریلیف مل گیا ہے۔

alphanew