مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کراچی میں گرفتار
کراچی: پولیس نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے محمد صفدر کو نجی ہوٹل سے گرفتار کیا اور... مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کراچی میں گرفتار

کراچی: پولیس نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے محمد صفدر کو نجی ہوٹل سے گرفتار کیا اور انہیں مزار قائد پر نعرے لگانے پر مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج ہے اور انہیں گرفتار کرکے تھانہ عزیز بھٹی میں رکھا گیا ہے۔

تھانہ بریگیڈ کی پولیس نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنما کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

alphanew