2 امریکی شہریوں کے بدلے 240 حوثی باغی رہا کردیے گئے 2 امریکی شہریوں کے بدلے 240 حوثی باغی رہا کردیے گئے
خلیجی ریاست عمان نے 2 امریکی شہریوں کے بدلے 240 حوثی باغیوں کو رہا کردیا۔ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے مطابق 2 امریکی... 2 امریکی شہریوں کے بدلے 240 حوثی باغی رہا کردیے گئے

خلیجی ریاست عمان نے 2 امریکی شہریوں کے بدلے 240 حوثی باغیوں کو رہا کردیا۔

امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے مطابق 2 امریکی شہریوں سندرا لولی اور میکائیل گدا کو حوثی باغیوں نے رہا کردیا ہے جب کہ ایک شہری بلال فطین کی باقیات دی ہیں تاہم اس کی موت کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر رابرٹ اوبرائن نے قیدیوں کی تبادلے اور امریکی شہریوں کی باحفاظت رہائی کی کوششوں پر سعودی شاہ سلمان اور ریاست عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السعید کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب امریکی قیدیوں کے بدلے 240 حوثی باغی 2 عمانی طیاروں کے ذریعے یمن کے دارالحکومت صنعا پہنچے ہیں۔

حوثیوں نے عمان میں لاپتہ ہوجانے والے اپنے 240 حامیوں کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

حوثی ترجمان محمد عبد السلام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمان میں پھنس جانے والے شہریوں اور زخمیوں کی واپسی پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یمن کی تسلم شدہ حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

دونوں جانب کے ایک ہزار قیدیوں کو رواں ماہ رہا کیا جائے گا۔ 

یمن 6 سال سے خانہ جنگی کی زد میں ہے اور اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

alphanew