کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے لیے، ہو سکتا ہے کچھ غلط ہوں: وزیراعلیٰ سندھ کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے لیے، ہو سکتا ہے کچھ غلط ہوں: وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  ہم نے کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے لیے ہیں، ہو سکتا ہے اس... کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے لیے، ہو سکتا ہے کچھ غلط ہوں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  ہم نے کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے لیے ہیں، ہو سکتا ہے اس میں کچھ غلط ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر کمشنر آفس میں کورونا کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا ناصر شاہ، امتیاز شیخ  اور مکیش کمار چاولہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ ہم نے کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے لیے ہیں، ہو سکتا ہے اس میں کچھ غلط ہوں،  بڑی کوتاہی یہ ہوتی ہے کہ وقت پر کوئی فیصلہ نہ لیا جائے لیکن لاک ڈاون کے اثرات سے سب اچھی طرح واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف بیرون ملک سے آنے والوں پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے،  ہماری پہلی ترجیح اس وقت لوگوں کی صحت ہے، ماہ رمضان میں بھی لوگ غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ سماجی فاصلہ بہت ضروری ہے، میری گاڑی میں بھی دو افراد تھے، عوام سے درخواست ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہرنہ نکلیں۔

alphanew